English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حسن علی نے عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا

 قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے 5ویں پاکستانی بولر بن گئے۔ کرکٹ ایکسپرٹ مظہر ارشد کے مطابق اس سے قبل پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ عمران خان نے 1982ء  اور وقار یونس نے 1990ء  میں انجام دیا۔ یاسر شاہ 2017ء  اور ثقلین مشتاق 1999ء  میں ایک سال میں 5 مرتبہ اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس 1993ء  کے کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ مرتبہ اننگز میں 5 شکار کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں جس میں وہ 6 مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے یہ کارنامہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔ حسن علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جس میں انہوں نے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کی وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی ٹیم پہلی اننگ میں 330 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے