English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران: پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

اصفہان (ایران): پولیس کے تشدد سے مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے حکومت کی واٹرمینجمنٹ پالیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پانی کی قلت کی وجہ سے خشک ہونے والے دریا پرہزاروں افراد جمع ہوئے اورحکومت سے پانی کی تقسیم کی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کومنشترکرنے کے لیے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھی چارج کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے