English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی: شام میں قتل کے مجرم کو 10برس قید کی سزا

جرمنی: سزایافتہ شہری کمرۂ عدالت میں منہ چھپائے کھڑا ہے

ڈوسلڈورف (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر ڈوسلڈورف کی عدالت نے ایک جرمن شہری کو 10برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اس جرمن شہری کو داعش کی ایک جیل میں ملازمت کے دوران ایک شخص کو اذیت دے کر قتل کرنے کا قصوروار پایا گیا۔ نیلز ڈی کے فرضی نام والے اس شخص نے شام میں داعش کے ایک قیدخانے میں 2014ء میں ایک شخص کو اذیتیں دے کر ہلاک کردیا تھا۔ استغاثہ نے نیلز ڈی پر جنگی جرائم میں ملوث اور دہشت گرد گروہ کا حصہ ہونے پر عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے