English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی ‘اومیکرون ویرینٹ’ کے باعث غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی

القمر

تل ابیب: اسرائیل نے کورونا کی نئی شکل کے سامنے آنے پر تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ میں سامنے آنے والے کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون کے زیادہ متعدی ثابت ہونے پر جنوبی افریقا پر سفری پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں اسرائیل نے بھی جنوبی افریقہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اب ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے تمام غیر ملکیوں کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم غیر ملکیوں پر سفری پابندی کا فیصلہ کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے مطابق غیرملکیوں پر سفری پابندی 14 دن کے لیے ہوگی اور یہ فیصلہ اسرائیلی عوام کی جانوں کی حفاظت کیلیے کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 14 دنوں کی پابندی سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اس دوران نئے ویرینٹ سے متعلق تمام شکوک واضح ہوجائیں گے اور مزید تفصیلات جیسے ہلاکت خیزی اور ویکسین کی مزاحمت بھی سامنے آجائے گی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے