ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا ساتواں دور کل سے شروع ہو رہا ہے۔
ویانا میں ہونے والے مذاکرات یورپی یونین کی نگرانی میں ایران کے ساتھ ہونے جن میں روس،چین،برطانیہ،فرانس اور جرمنی بھی شامل ہیں۔
امریکہ ان مذاکرات میں بلواسطہ شامل ہوگا کیونکہ تہران حکومت معاہدے پر دوبارہ واپسی تک براہ راست مذاکرات کرنے کا مطالبہ مسترد کر رہی ہے۔
امریکہ ایران سے معاہدے کی مکمل پابندی چاہتا ہے جس کے جواب میں تہران حکومت امریکہ سے معاہدے پر واپسی اور پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
