ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرغزستان کے پارلیمانی انتخابات،رائے دہی کا آغاز

کرغزستان میں آج  پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔

یہ انتخابات حکومتی سطح پر ایک بڑی تبدیلی کے فقط ایک سال بعد منعقد ہو رہے ہیں۔

خبر کے مطابق،سن 2020 میں کرغزستان ایک بڑے سیاسی بحران کا شکار ہوا تھا، تب حزب اختلاف نے انتخابات میں دو جماعتوں کو جتوانے کے لیے انتظامیہ پردھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور سیاسی بحران کےسبب اُس وقت کے وزیر اعظم اور پارلیمانی اسپیکر مستعفی ہو گئے تھے۔

ملک بھر میں مظاہرے اور بدامنی پھیل گئی تھی۔

رواں سال جنوری میں سدیر ژاپیروف نے بطور صدر منتخب ہو کر منصب سنبھال لیا تھا۔

آج کرغزستان میں ہونےوالے پارلیمانی انتخابات کو موجودہ صدر کی اقتدار پر گرفت کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں