English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو میں مسافر بس مکانات سے جا ٹکرائی، 19 افراد ہلاک

القمر

میکسیکو میں بریکیں فیل ہونے والی ایک بس کے  سڑک سے نکلتے ہوئے  مکانات سے ٹکرانے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

میکسیکو ریاست سے منسلک جوکوینسگو قصبے  کی شاہراہ پر بریکیں فیل ہونے والی مسافر بس راستے سے نکلتے ہوئے مکانات سے جا ٹکرائی۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں 19 افراد جان بحق اور کم ازکم 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو گرد و نواح کے اسپتالوں میں زیر علاج لے لیا گیا ہے تو حادثے کے بارے میں تحقیقات  شروع کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے