English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: چاوش اولو نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

القمر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 30 نومبر سے یکم دسمبر کے دوران لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں متوقع نیٹو وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ کی سربراہی میں منعقد ہو گا اور اس میں 2022 میڈرڈ سربراہی اجلاس کی طرف جاتے مرحلے کے دوران یورپ۔اٹلانٹک علاقے کی پیش رفتوں اور نیٹو کے ایجنڈے کے ترجیحی موضوعات پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس کی وساطت سے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اپنے بعض ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے