الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتظامیہ کو لاہور میں این اے-133 کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ووٹ خریدنے کی سامنے آنے والی ویڈیو کی فرانزک کر کے ملوٹ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کے حلقے این اے-133 میں ضمنی انتخاب سے کئی دن قبل ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما ایک دوسرے پر حلقے میں ووٹ خریدنے کے الزامات عائد کر رہےہیں۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی مذکورہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پرویز ملک کے گزشتہ ماہ انتقال پر خالی ہوگئی تھی۔
یہ ہے مسلم لیگ ن کی جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینا۔ یہ بے شرم ٹولا ہے جس نے ہر صورت دو نمبری کرنی ہے pic.twitter.com/eqSsijCLlM
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 27, 2021
کارروائی کا مطالبہ
این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کے ریٹرننگ افسر سید باسط علی نے لاہور کے کمشنر، انسپکٹرجنرل (آئی جی) پنجاب، چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگیولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو الگ الگ خطوط ارسال کیے اور ان کی توجہ اس ویڈیو کی طرف دلائی اور ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کے حوالے سے مزید معلومات اکٹھی کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خطوط کے مطابق ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ قطار میں کھڑے ہیں اور ان کا شناختی نمبر درج کیا جا رہا ہے اور وہاں پس پردہ ہونے والی گفتگو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ووٹرز کی ذاتی معلومات پیسے دے کر ووٹ خریدنے کے لیے جمع کی جا رہی ہیں۔

لکھا گیا ہے کہ ویڈیو میں حلقے میں انتخاب میں حصہ لینے والے امیداروں کے بینرز اور تصاویر بھی نظر آ رہی ہیں۔
ریٹرننگ افسر نے آئی جی پنجاب کو خط میں حکم دیا ہے کہ ویڈیوز کا فرانزک معائنہ کروایا جائے، جس سے ویڈیو کی صداقت اور اس کے بنانے کی جگہ کا تعین ہو۔
پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کیا جائے اور ساتھ ہی جس عماعت میں یہ ویڈیو بنائی گئی اس کا بھی پتہ لگایا جائے۔
چیئرمین نادرا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اس واقعے میں ملوث افراد کی شناخت میں مدد کی جائے۔
اسی طرح کمشنر لاہور کو لکھے گئے خط میں بھی ویڈیو میں نظر آنے والے افراد اور عمارت کی شناخت کا تعین کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ الیکشن کمیشن کو اس واقعے کی تحقیقات میں مدد ملے۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سےچوتھا خط چیئرمین پیمرا کو لکھا گیا ہے، جس میں حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ ویڈیو کلپ کا فرانزک تجزیہ کروائیں اور یہ ویڈیو الیکٹرانک میڈیا پر نشر کی گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) بمقابلہ پی پی پی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک نے پی پی پی پر الزام عائد کیا کہ وہ حلقے میں ووٹ خرید رہے ہیں اور ایک جعلی ویڈیو کی مہم چلا رہی ہے جس میں موجود تمام افراد نے اپنےچہرے چھپائے ہوئے ہیں۔
علی پرویز ملک نے پی پی پی کی قیادت سے درخواست کی کہ وہ حلقہ این اے-133 میں ان کی پارٹی کے کارکنوں کی سرگرمیوں پر نوٹس لیں اور انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آر او کو بھی شکایت کردی ہے۔
دوسری جانب پی پی پی کے امیدوار چوہدری محمد اسلم گل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اخلاقی طور پر یہ نشست ہار چکی ہے اور ووٹ خریدنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا طریقہ ہے۔
ایم این اے علی پرویز ملک کی #NA133 میں مخالف پارٹی کی جانب سے ووٹ خریدنے کی اور جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کی مذمت pic.twitter.com/6AKetlrh40
— PML(N) (@pmln_org) November 28, 2021
انہوں نے کہا کہ ‘وہ ہمیشہ ایسا کر چکے ہیں، اگر آج پاکستان میں الیکشن مہنگا ہوگیا ہے تو اس کی وجہ نواز شریف ہیں’۔
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ خریدنے کی کوشش کا مرتکب قرار دیا۔
پی ٹی آئی کا امیدوار کو الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ انتخاب میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا، جس کے بعد وہ ضمنی انتخاب سے باہر ہوچکی ہے۔
یہ ذہنی طور پر پیپلز پارٹی سے ہار چکے ہیں٬ ووٹوں کی خریداری ان کی خباثت کو ظاہر کرتی ہے اور یہ ان کے پرانے کارنامے ہیں
یہ ان کا پرانا وطیرہ ہے، یہ لوگوں کے ووٹ اور ضمیر خریدتے ہیں٬ چھانگا مانگا کی سیاست٬ ججوں کی خریداری اور جسٹس قیوم کی آڈیو کسی سے چھپی ڈھکی نہیں pic.twitter.com/Z3eUcn3qVz— Ch. Muhammad Aslam Gill (@ChAslamGillPPP) November 28, 2021
سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو نے مسلم لیگ (ن) کا چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔
ن لیگ کا اصل چہرہ بے نقاب۔
لاہور NA 133 الیکشن میں خواتین کو قرآن پاک پر حلف لے کر ووٹ کے بدلے پیسے دیے جا رہے ہیں اسی وجہ سے یہ EVM مشین کے خلاف ہیں۔@PTIofficial pic.twitter.com/8bBNAAVGg5— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) November 27, 2021
خیال رہے کہ ای سی پی نے 18 اکتوبر کو این اے-133 میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا تھا جس میں پولنگ کی تاریخ 5 دسمبر مقرر کی گئی تھی۔
منبع: ڈان نیوز
The post لاہور: این اے-133 ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران ووٹ خریدنے کی ویڈیو وائرل appeared first on شفقنا اردو نیوز.

