دوحہ: طالبان نے یورپی یونین سے افغانستان کے ہوائی اڈوں کی بحالی کے لیے مدد کی درخواست کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر للہ متقی کی زیر قیادت طالبان وفد نے دوحہ میں یورپی یونین کے حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ طالبان وفد امریکی نمائندوں سے بھی مذاکرات کرے گا۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ملاقات کے دوران مسائل کو سیاسی تحفظات سے الگ رکھنے اور دباؤ کے بجائے تعاون کے ذریعے ان کے حل پر اتفاق کیا گیا ہے۔
طالبان اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے ملک کے ہوائی اڈوں کی بحالی کے لیے یورپی یونین سے مدد کی درخواست کی۔
یورپی یونین نے افغانستان میں دفتر کھولنے اور افغان عوام کی مدد کا وعدہ کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ ہوائی اڈوں کی بحالی کے لیے سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
ادھر یورپی یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات کا مطلب طالبان حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے بلکہ یہ ملاقات افغان عوام کے مفاد میں یورپی یونین کی آپریشنل مصروفیات کا حصہ ہے۔
د افغانستان د بهرنيو چارو وزير محترم مولوي امير خان متقي په مشري د ااا لوړ رتبه هيئت د اروپايي اتحاديې له خوا د افغانستان خاص استازي توماس نکالسن او مل هيئت سره دوه ورځني تفصيلي خبري ترسره کړې.
هيئتونو په سياسي، بشري، صحي، امنيتي، افغانستان ته د تلو راتلوخوندي لارو او مرستو په pic.twitter.com/O5oTLiUngx
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 28, 2021
یورپی یونین کے بیان کے مطابق طالبان نے افغانیوں کے لیے عام معافی کے وعدے پر قائم رہنے اور غیر ملکیوں کی بحفاظت انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ یورپی یونین نے سردیوں میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے افغان عوام کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔
منبع: ایکسپریس نیوز
The post طالبان کی یورپی یونین سے افغانستان کے ہوائی اڈوں کی بحالی کے لیے مدد کی درخواست appeared first on شفقنا اردو نیوز.
