English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیبیو پر سنچری اور ففٹی، شریاس آئر پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے

کانپور(جسارت نیوز) مڈل آرڈر بیٹر شریاس آئر ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اور ففٹی بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بن گئے۔شریاس آئر نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ سے جاری سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں چوتھے دن انجام دیا، پہلی اننگز میں 105 رنز بنانے والے آئر نے دوسری کاوش میں 125 بالز پر 65 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری اور ففٹی بنانے والے وہ دنیا کے مجموعی طور پر 10ویں کرکٹر بنے۔اس کے علاوہ وہ ڈیبیو میچ کی دونوں اننگز میں ففٹیز بنانے والے تیسرے بھارتی بنے، ان سے قبل انگلینڈ کیخلاف کولکتہ ٹیسٹ 1933-34 میں دلاور حسین نے 59اور 57رنز اسکور کیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے