English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی کا فیصل اقبال کو ٹی 10لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

القمر

ابوظبی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے سابق ٹیسٹ کرکٹرفیصل اقبال کو بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یو اے ای ٹی 10لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق فیصل اقبال قائد اعظم ٹرافی میں بلوچستان ٹیم کے کوچ ہیں، ان کی بلوچستان کے2کھلاڑیوں سے جھگڑ ے کی خبریں سامنے آئیں جس کے بعد وہ پی سی بی سے چھٹی لیکر بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یواے ای ٹی 10 لیگ میں کوچنگ کرنے چلے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے فیصل اقبال کو بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یو اے ای ٹی 10 لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے کہ فیصل اقبال ٹی 10 لیگ میں نادرن واریئرز کے کوچ مقرر ہیں۔ذرائع کے مطابق بورڈ کے قوانین کے تحت فیصل اقبال بغیر این اوسی ملک سے باہر نہیں جاسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے