English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہائپرسونک کروز میزائل کا تجربہ کامیاب رہا‘ روس

روس: جنگی جہاز سے داغا گیا ہائپر سونک کروز میزائل ہدف کی جانب بڑھ رہا ہے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے سرکون نامی ہائپرسونک کروز میزائل کے کاییاب تجربے کا دعویٰ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس، امریکا، فرانس اور چین ایک عرصے سے ماچ 5کہلانے والے ہائپرسونک گلائیڈ وہیکلز کی تیاری کے تجربات کر رہے ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی جنگی جہاز ایڈمرل گورشیکوف سے سرکون میزائل داغا گیا،، جس کے ذریعے 400کلومیٹر دور ایک ہدف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔ روس کا منصوبہ ہے کہ یہ میزائل جنگی جہازوں اور آبدوزوں میں نصب کیے جائیں۔اس میزائل کی تیاری کے لیے سائنس دان اور ماہرین طویل عرصے سے تجربات میں مصروف تھے۔ روسی وزیر دفاع نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ہائپر سونک کروز میزائل نے 400 کلومیٹر کی مسافت پر ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے