ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر ایردوان کی یہودیوں کے مذہبی تہوار کی مبارکباد

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں مختلف عقائد اور شناختوں کے حوالے سے عدم برداشت بڑھ رہی ہے، ہم ہر قسم کے امتیاز کے خلاف کھڑے ہیں اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتے ہیں جو ہمارا ماضی ہم پر عائد کرتا ہے۔

حنوکے تہوار کے موقع پر اپنے شائع کردہ پیغام میں ایردوان نے یہودی مذہب سے منسوب تمام شہریوں کو تہہ دل سے مبارکباد دی ہے۔

ایردوان نے کہا ترک جغرافیہ نے ہزاروں سالوں سے مختلف ثقافتوں کی میزبانی کی ہے، جن میں سے ہر ایک بہت قیمتی ہے"اس سرمائے کی بدولت تاریخی ذمہ داری سے آگاہ ہونے کے ناطے، ہم زبان، مذہب اور نسلی امتیاز کے خلاف کھڑے ہونے کو اپنے اہم ترین فرائض میں سے ایک کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہمارے تمام شہری آزادانہ اور محفوظ طریقے سے ایک ساتھ رہ سکیں۔ ایک ایسے وقت میں جب دنیا میں مختلف عقائد اور شناختوں کے تئیں عدم رواداری بڑھ رہی ہے، "ہم ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف کھڑے ہو کر تاریخ نے ہم پر جو ذمہ داری عائد کی ہے اس کو صحیح طریقے سے نبھانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں