ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید خطیب زادے نے کہا کہ آج سے ویانا میں شروع ہونے والے جوہری مذاکرات میں امریکی وفد کے ساتھ دو طرفہ ملاقات نہیں ہوگی۔
خطیب زادے نے تہران میں دفتر ِ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ویانا میں جوہری مذاکرات کے حوالے سے بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے "سنجیدگی سے” جوہری مذاکرات میں حصہ لیا اور امریکی اقدامات کی تصدیق ان کے لیے ایک بنیادی اصول کی حیثیت رکھتی ہے۔
"اگر امریکہ اس تعطل کا سد باب کرنے کے لیے ویانا نہیں آتا تو بہت سخت حالات پیدا ہوں گے۔ فریقین کو مواقع سے بہترین طریقے سے استفادہ کرنا چاہیے۔ یہ موقع مستقل نوعیت کا نہیں ہو سکتا۔ امریکی وفد کے ساتھ کوئی دو طرفہ مذاکرات زیر بحث نہیں۔”
خطیب زادے نے ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے اسرائیلی اور برطانوی وزرائے خارجہ کے مشترکہ کالم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ”یہ قدم نہ صرف یہ ظاہر کرتا ہے کہ کچھ ممالک مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہیں، بلکہ اس کا مقصد مذاکرات کو طول دینے کے لیے زمین ہموار کرنا ہے۔ حالات کا جائزہ لینے سے یہ دکھائی دیتا ہے کہ کچھ یورپی ممالک پابندیاں ہٹانے کی نیت کے ساتھ ویانا نہیں آئے۔”
