طالبان نے افغانستان کے ہوائی اڈے فعال اور بحال رکھنے کے لیے یورپی یونین سے مدد مانگ لی ہے۔
خبر کے مطابق،اختتام ہفتہ یورپی حکام کے ساتھ بات چیت میں افغانستان میں انسانی حوالے سے تشویشناک بحرانی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔
یورپی یونین کی جانب سے گزشتہ شب جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ طالبان اور یورپی یونین کے وفد کے درمیان یہ بات چیت قطری دارالحکومت دوحہ میں ہوئی۔
واضح رہے کہ آج سے امریکی وفد بھی طالبان کے ساتھ دو ہفتوں پر محیط مذاکرات کا آغاز کر رہا ہے۔
یورپی بیان میں تاہم کہا گیا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت کا مطلب طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنا نہیں ہے۔
