ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران: ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی فروغ دینے کا فیصلہ

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات میں باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 عبداللھیان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ترکمانستان میں منعقدہ اقتصادی تعاون کمیٹی کے 15 ویں سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں صدر ایردوان اور صدر رئیسی کے درمیان ملاقات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں سربراہان کے درمیان مذاکرات نہایت درجے دوستانہ و مخلصانہ ماحول میں طے پائے۔ مذاکرات میں باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صدر ایردوان نے تہران کے لئے متوقع دورے کے دوران ترکی۔ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل اجلاس کے انعقاد سے بھی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون کمیٹی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکمانستان میں تشریف فرما صدر ایردوان اور صدر رئیسی نے بند کمرے کے مذاکرات کئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں