English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: مشتعل ہجوم کی چرچ میں توڑ پھوڑ‘ شہری زخمی

اتراکھنڈ: چرچ میں توڑ پھوڑ کے بعد سامان بکھرا ہوا ہے

دہرہ دون (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مشتعل ہجوم نے چرچ پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں چرچ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مٹیالہ روڈ پر حال ہی میں قائم کیے گئے چرچ پر مشتعل افراد نے اس وقت حملہ کردیا، جب وہاں پہلی بار دعائیہ تقریب کی جا رہی تھی۔ مشتعل ہجوم اور چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں کے درمیان تکرار لڑائی جھگڑے تک جا پہنچی۔ عبادت کے لیے آنے والوں کا کہنا تھا کہ یہ عارضی عبادت گاہ ہے، جب کہ مشتعل ہجوم نے کہا کہ چرچ کو بعد میں مستقل طور پر تعمیر کردیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ مسئلہ پولیس تک جاپہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی شرپسندوں کے ایک گروہ نے گودام کو چرچ میں منتقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عبادت کے لیے آنے والوں کو روکا جس پر جھگڑا ہوگیا۔ پولیس نے چرچ میں عبادت کے لیے آنے والوں پر کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا، جب کہ دوسرے گروہ کے خلاف چرچ پر حملے اور تھوڑ پھوڑ کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے