English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرروزگار نوجوان نے کراچی کے شاپنگ مال کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کر لی

القمر

نوجوان نے کراچی کے معروف نجی شاپنگ مال کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ شب 5 بجے راشد منہاس روڈ پر واقع لکی ون شاپنگ مال کی تیسری منزل نے 30 سالہ زوہیر حسین نے خودکشی کر لی۔واقعے کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔دلخراش واقعے کو دیکھ کر مال میں موجود افراد کی چیخیں نکل گئیں، شاپنگ مال میں موجود خواتین اور بچے خوفزدہ ہو گئے۔

واقعے کے بعد وہاں موجود درجنوں افراد وہاں سے چلے گئے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ متوفی تیسری منزل سے سر کے بل فرش پر گر کر موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او جمیل عباسی کے مطابق سید زہیر نے پلازے کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔

شاپنگ مال کی تیسری منزل سے نیچے گرگیا ہے۔ پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں وہ علاج کے دوران انتقال کر گئے۔جمیل عباسی نے کہا کہ شاپنگ مال میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔انتظامیہ نے ایک فوٹیج فراہم کی جس میں واضح ہے کہ نوجوان نے خود ہی چھلانگ لگائی۔انہوں نے مزید کہا کہ معاملے کی مکمل چھان بین سے پہلے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

متوفی انوچولی (کراچی) کا رہائشی تھا۔ نوجوان کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں جب کہ ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہے۔متوفی کے دونوں بھائی آن لائن کام کرتے ہیں جب کہ وہ کافی عرصے سے بیروزگار تھا۔ ذرائع کے مطابق متوفی ملازمت کے لیے متعدد کمپنیوں ، فیکٹریوں، کارخانوں اور دفاتر میں انٹرویو دے چکا تھا مگر انہیں کہیں نوکری نہ ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے