English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شراب کا رنگ بہت پسند ہے، جنت میں جا کر پیوں گا: فرزند رانا شمیم

القمر

گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن رانا نے کہا ہے کہ شراب کو اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے لیکن اگر یہ حلال ہوتی تو مجھ سے زیادہ کوئی نہ پیتا، میں جنت میں جا کر شراب نوشی کروں گا، اگر وہاں چلا گیا تو۔ دعا کریں کہ میں جنت میں پہنچ جائوں۔

احمد حسن رانا نے یہ دلچسپ باتیں غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر ٹی وی پر الزام لگایا گیا کہ میں “چُسکیاں” لے کر وہسکی پی رہا تھا۔ میں تو ایپل جُوس پیتا ہوں۔

غریدہ فاروقی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو شراب نوشی پسند ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے رانا شمیم کے صاحبزادے نے کہا کہ جی بالکل جس چیز سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو منع فرمایا، اس کی رغبت اسی چیز کی جانب بڑھتی ہے۔ مجھے شراب کا رنگ بڑا ہی پسند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں راجپوت ہوں، مجھے گھر میں داخل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کاشف عباسی کے پروگرام کا ایک فائدہ ہوا کہ میری بیوی مان گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے