استنبول کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی ماہانہ تعداد ماہ اکتوبر میں 11 لاکھ 53 ہزار تک رہی ہے جو کہ گزشتہ دو برسوں کی ماہانہ تعداد کے اعتبار سے بلند ترین سطح ہے۔
استنبول کے صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 10 مہینوں میں شہر کا رخ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد60 لاکھ 691 تھی۔
اکتوبر میں 1 لاکھ 152 ہزار 771 افراد نے استنبول کا دورہ کیا۔
گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے اکتوبر میں سیاحوں کی تعداد میں 116 فیصد اضافہ ہوا۔
استنبول آنے والے غیر ملکیوں میں ایرانی شہری ایک لاکھ 2 ہزار 220 سیاحوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔
روس سے 101 ہزار 21 سیاح ، جرمنی 98 ہزار 251 سیاح، فرانس سے 49 ہزار 944، انگلینڈ سے 46 ہزار 366، عراق سے 36 ہزار 742، امریکہ سے 34 ہزار 152 سیاح، یوکرین سے 33 ہزار 653 سیاح استنبول آئے ہیں۔
