ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دفاعی صنعتی نمائش کولمبیا میں شروع

لاطینی امریکہ اور کیریبیئن کی سب سے بڑی  نمائش ’’ایکسپو ڈیفنسا دفاعی صنعتی نمائش 2021‘‘ ترکی کے تعاون سے کولمبیا میں منعقد ہو رہی ہے۔

دارالحکومت بگوٹہ کے کنونشن سنٹر میں منعقدہ نمائش  میں ترکی سے دفاعی ٹیکنالوجی  انجنیئرنگ  اینڈ ٹریڈ ان کارپوریشن  فرم ، عسکری الیکڑونک  صنعت ، مکینا و کیمیا صنعتی فرم اور اوتو کار  حصہ لے رہی ہیں۔

ایس ٹی ایم ترک فرم  نمائش میں عسکری سمندری پلیٹ فارم اور حربہ منی ڈراؤنز کا تعارف کرائے گی۔

یہ فرم  ترکی  کی ضروریات سے حاصل کردہ تجربات ، بیرون ملک دوست و اتحادی ممالک سے تعاون اور ٹیکنالوجی  کی منتقلی  کی بدولت  اپنی ساکھ کو مضبوط بنانے کے عمل کو جاری رکھے گی۔

یہ فرم  جنوبی افریقہ سے لیکر مشرق بعید تک 20 سے زائد ممالک  میں تعاون ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تجارت کے فروغ کی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

ہوابازی، بحری اور دفاعی صنعت کے شعبہ جات  کی نئی مصنوعات اورخدمات کا تعارف کرائے جانے والی  نمائش  کی  ہزاروں کی تعداد میں  زائرین سیر کرنے آئیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں