سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں مزید 20 کشمیری بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے نومبر میں 20 کشمیریوں کوشہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں 8 کشمیری نوجوانوں کوجعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔
بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے پرامن کشمیریوں پر بھارتی فوج کے تشدد، شیلنگ اور فائرنگ سے 18افراد زخمی ہوئے جبکہ 66 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں زیادہ تعداد طلبا کی ہے۔
