لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اومیکرون کے پیشِ نظر کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوا لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بوسٹر شاٹس لگواتے وقت ڈاکٹرز سے گفتگو کی اور شکریہ ادا کیا۔
بورس جانسن نے کہا کہ تمام شہری اومیکرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے بوسٹر شاٹس لگوائیں، برطانیہ میں ابھی تک 18.6 ملین بوسٹر شاٹس لگا چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کورونا ویرینٹ کے خلاف ایک بڑی اور مضبوط دیوار کھڑی کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون بھارت بھی پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں اومیکرون کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ متاثرین کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ ممکنہ دیگر کیسز کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

