English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا: نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے سے مسلح شخص گرفتار

القمر

نیویارک: اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے باہرسے مسلح شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرزکے سامنے سے مسلح شخص کوگرفتار کرکے شاٹ گن برآمد کرلی گئی۔ مسلح شخص کے پاس ایک بیگ اوردستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام نے بیان میں کہا کہ مشکوک مسلح شخص کی اطلاع پرپولیس نے اقوام متحدہ کی عمارت اور قریبی گلیوں کا محاصرہ کیا جو تین گھنٹے جاری رہا۔ مسلح شخص اقوام متحدہ کے مرکزی دروازے پرموجود تھا۔ مسلح شخص نے پولیس کودیکھ کرگن اپنی ٹھوڑی کے نیچے رکھ لی تاہم گولی نہیں چلائی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مسلح شخص نے ابتدائی تحقیقات میں کہا کہ وہ کچھ دستاویزات اقوام متحدہ کے دفترمیں دینا چاہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرزاویے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post امریکا: نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے سامنے سے مسلح شخص گرفتار appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے