English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا: سیف الاسلام قذافی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار

القمر

تریپولی: لیبیا کی عدالت نے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق جمعرات کے روز جنوبی لیبیا کی ایک مقامی عدالت نے معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار کے طور پر بحال کر دیا ہے۔

سیف الاسلام قذافی نے گزشتہ ماہ انتخابی کمیشن کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے خلاف عدالت میں پہلے ہی دن اپیل دائر کردی تھی۔

کمیشن نے انتخابی قوانین کے حوالے سے کہا تھا کہ انتخابات لڑنے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار کسی توہین کےت جرم میں سزا یافتہ نہ ہوں اور ان کا پچھلا ریکارڈ جرائم پر مبنی نہ ہو۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post لیبیا: سیف الاسلام قذافی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اہل قرار appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے