ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز ٹیم 9دسمبر کو پاکستان پہنچے گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ویسٹ انڈیز ٹیم 9دسمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ، شعیب ملک، سرفراز احمد عماد وسیم کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کے لئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر بھی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل۔ شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں