بحرالکاہل میں ایل سلواڈور سے تعلق رکھنے والے فوجی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے وزیر دفاع کے بیٹے سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔
ایل سلواڈور کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی طیارہ بحرالکاہل کے ساحل سے 3 میل دور نامعلوم وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔
بیان میں کہا گیا کہ طیارے میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اعلان کیا گیا ہے کہ مرنے والوں میں سے ایک وزیر دفاع فرانسس رینے میرینو منروئے کے بیٹے جیرارڈو میرینو ہیں اور تباہ ہونے والا طیارہ ساحلی علاقے میں گشتی پرواز کر رہا تھا۔
