English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: یورپی کونسل کو غیر جانبدار عدالتوں کے عدالتی عمل کا احترام کرنا چاہیے

القمر

ترکی نے کہا ہے کہ یورپی کونسل کو خود مختار اور غیر جانبدار عدالتوں کی طرف سے جاری عدالتی عمل کا احترام کرنا اور ان پر اعتبار کرنا چاہیے۔

ترکی وزرت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں، یورپی کونسل وزراء کمیٹی  کے، ترک کاروباری شخصیت عثمان کاوالا  کیس کے فیصلے کا اطلاق ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کے پہلو کو یورپی انسانی حقوق عدالت  کے حوالے کرنے کے ارادے سے متعلق جاری کئے گئے اعلامیے  کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنے ملک میں جاری عدالتی کاروائی کے احترام کی رُو سے یورپی کونسل کو آزاد عدالتی عمل میں مداخلت کے حامل اس فیصلے کو مزید آگے بڑھانے سے پرہیز کی دعوت دیتے ہیں۔ یورپی کونسل وزراء کمیٹی سمیت ہر ایک کو  خودمختار اور غیر جانبدار عدالتوں کی طرف سے جاری عدالتی کاروائی کا احترام کرنا اور اس پر اعتماد کرنا چاہیے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے بانی اراکین میں شامل ترکی، یورپی انسانی حقوق  سمجھوتے کی عائد کردہ ذمہ داریوں کا پورا شعور رکھتا ہے ۔ ترکی،  رواں سال میں یورپی انسانی حقوق عدالت کے 128 فیصلوں کا اور آغاز سے اب تک 3 ہزار 674 فیصلوں کا اطلاق کر چکا ہے۔

بیان میں، یورپی انسانی حقوق عدالت کے فیصلوں کے اطلاق کی مانیٹرنگ کرنے والی وزراء کمیٹی کے ایجنڈے پر تا حال کثیر تعداد میں فیصلوں کی موجودگی کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی  اور کہا گیا ہے کہ کاوالا کیس سے زیادہ پرانے اور ابھی تک اطلاق کے منتظر فیصلوں کی موجودگی کے باوجود مسلسل کاوالا کیس کو ایجنڈے پر رکھا جانا ہمارے نزدیک غیر موزوں طرز عمل ہے۔ یورپی انسانی حقوق سمجھوتہ سسٹم کی موجودہ حکمت علمیوں کو قانونی اور عادلانہ نقطہ نظر کے ساتھ عمل میں لانے کی بجائے سیاسی نقطہ نظر کے ساتھ بعض گنے چنے ممالک کے خلاف فعال کرنا سب سے پہلے خود یورپی کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ یورپی کانسل وزراء کمیٹی انسانی حقوق سسٹم کو موئثر رکھنے کی خواہش مند ہے تو اسے جانبدارانہ   روّیہ ترک کر کے تمام ممالک کو  یورپی انسانی حقوق عدالت کے فیصلوں  کے اطلاق کا تابع کرنا  چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے