اداکارہ وینا ملک کی والدہ نے عدالت کے باہر سابق داماد اسد بشیر خٹک کے اوپر بوتل پھینک دی اور سخت جملے بھی کہے۔
راوالپنڈی کی فیملی عدالت میں وینا ملک اور اسد خٹک کے بچے حوالگی کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی سول جج غلام اکبر نے کیس کی سماعت کی۔ اسد خٹک کے وکیل شازل کے مطابق آج بچوں کی ملاقات کرانی تھی۔ گزشتہ پیشی پر نہ لانے کی بنا پر عدالت نے جرمانہ کیا تھا۔
وکیل وینا ملک ایڈووکیٹ اسد نے کہا بچوں کو ملانے کا عدالت سے کوئی رٹن آرڈر نہیں، بچے بیمار ہیں، کراچی میں ہیں کیسے لائیں۔ اگر اسد خٹک کو بچوں سے ملاقات کرنی ہے تو گھر پر آجائے، تین ماہ سے بچوں کی مینٹی ننس نہیں دی گئی۔ عدالت نے کہا اگر بچوں کو آج نہ ملایا گیا تو آڈر دیں گے۔
عدالت کے باہر اسد خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عورت کی کیا اوقات ہے، یہ عورت جھوٹ بول رہی ہے اور میرے بچوں کو خراب کر رہی ہے۔ اس دوران وینا ملک اور ان کی والدہ اسد خٹک جانب بڑھیں تاہم پولیس اور وینا ملک کے وکلا نے انہیں آگے جانے کو کہا۔
اسی دوران عدالت کے باہر وینا ملک کی والدہ نے غصہ میں اداکارہ کے سابق شوہر اسد خٹک کو عدالت کے باہر پانی کی بوتل دے ماری اور سخت جملے بھی کہے۔
