English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: پنج شیر میں طالبان کے گورنر سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں محفوظ رہے

القمر

کابل: افغانستان کے علاقے پنج شیر میں طالبان کے گورنر مولوی قدر اللہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں محفوظ رہے تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے پنج شیر میں سڑک کنارے نصب اُس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان کے گورنر مولوی قدر اللہ کی گاڑی گزر رہی تھی۔

حملے میں مولوی قدر اللہ محفوظ رہے تاہم ان کے محافظ شدید زخمی ہوگئے اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد طالبان اہلکاروں نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پنج شیر وہ واحد صوبہ ہے جہاں اب تک طالبان کی عمل داری مکمل طور پر نافذ نہیں ہوسکی ہے۔ احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی طالبان کے ساتھ وقتاً فوقتاً جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

طالبان کا دعویٰ ہے کہ پنج شیر کے اکثریتی علاقے کا انتظام سنبھال لیا ہے تاہم علمائے کرام اور علاقے کے معززین کی ثالثی کے نتیجے میں پیش قدمی کو روک دیا گیا اور اب تقریباً جنگ بندی ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post افغانستان: پنج شیر میں طالبان کے گورنر سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں محفوظ رہے appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے