English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس ہوا،  جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی، اور رپورٹ پیش کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمارا سر شرم سے جھکا دیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے