مانچسٹر: برطانیہ کے اسکوم میں ٹیچر نے مسلمان بچوں کو اسکول میں نماز کی پڑھنے کی اجازت دینے سسے انکار کردیا، جس کے بعد طلبا نے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے باہر نماز ادا کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے نزدیک اسکول آلڈھم اکیڈمی نارتھ میں اسکول کے طلبا کی سخت سردی اسکول کے بجائے باہر کھلے آسمان تلے نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں 8 طلبا کو اسکول یونیفارم پہنے اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے نماز جمعہ پڑھتے دیکھا گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اسکول انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Muslim students at @OldhamAcademy were allegedly kicked out of a classroom while they were praying Jumuah during lunch time, resulting in them praying outside in the cold. @OldhamAcademy Academy issued the following statement on Thursday:https://t.co/IMbh77raVD pic.twitter.com/a5KXahwgk8
— 5Pillars (@5Pillarsuk) December 3, 2021
دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد معافی مانگ لی ہے، اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
طالب علم کے مطابق اسکول میں طلبا کے لیے نماز کا کمرہ کافی عرصے سے موجود ہے جہاں تمام مسلمان طلبا نماز کی ادائیگی کرتے تھے۔ طالب علم نے بتایا کہ انہیں اسکول کے ایک استاد نے جمعہ کی نماز ’نماز روم‘ میں ادا کرنے سے منع کیا اور باہر جا کر نماز پڑھنے کا کہا۔

