آج کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔
***روزنامہ حریت "ایردوان : ترک خواتین کو یورپ سے پہلے بہت سے حقوق ملے تھے”
صدر رجب طیب ایردوان نے خواتین کو ووٹ دینے اور منتخب ہونے کا حق دینے کی 87 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ ترک خواتین نے یورپ سے پہلے بہت سے حقوق حاصل کیے ہیں۔
***روزنامہ اسٹار ” اقوام متحدہ کا استنبول فیصلہ”
اقوام متحدہ (یو این) نے اہم عالمی آپریشن یونٹس کو جنیوا سے استنبول منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے، ‘ہیومینٹیرین کوآرڈینیشن آفس’ (OCHA) کوترکی منتقل کیا جا رہا ہے۔ OCHA کے ساتھ ساتھ، اقوام متحدہ کی 8 مزید اہم ایجنسیوں کے لیے استنبول میں دفاتر کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔ نائب وزیر خارجہ Yavuz Selim Kıran نے کہا، "OCHA کی آمد استنبول کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں تبدیل کرنے کے ہمارے مقصد کی جانب ایک اہم قدم ہو گا۔”
***روزنامہ خبر ترک "25 سال کے وقفے کے بعد، لیبیا سے پہلا کروز جہاز ازمیر پہنچ گیا ہے”
25 سال کے وقفے کے بعد ترکی اور لیبیا کے درمیان شروع ہونے والے مسافر بردار بحری جہازوں میں پہلا بحری جہاز ازمیر پہنچا اورالسنجاک بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔ ہفتے میں ایک بار ہونے والے بحری جہازوں میں سے پہلے میں، 112 مسافر ازمیر پہنچے ہیں۔
***روزنامہ ینی شفق "سی او پی 22 کانفرنس انطالیہ میں منعقد ہوگی”
بارسلونا کنونشن میں فریقین کی 22ویں کانفرنس (COP 22) 7-10 دسمبر کو انطالیہ میں منعقد ہوگی۔ اجلاس میں بحیرہ روم میں آلودگی، حیاتیاتی تنوع میں کمی، اجنبی انواع کی موجودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ COP 22 کے بعد، ترکی اٹلی سے "بارسلونا کنونشن سیکرٹریٹ بیورو” کا کام سنبھالے گا۔
***روزنامہ صباح "جا تا نے یورپی براعظم کے خوبصورت ترین قصبوں کا انتخاب کیا۔ ترکی بھی فہرست میں شامل ہے”
جاپانی ٹریول ایجنسیوں کی ایسوسی ایشن (JATA) نے یورپ کے 30 خوبصورت ترین شہروں کا انتخاب کیا ہے۔ اس فہرست میں ترکی سے برساکا علاقہ گول یازی بھی شامل ہے۔
