صومالیہ میں ایک ریستوران میں ہوئے بم حملے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔
ایک عہدےدار عمر محمد نے بتایا ہے کہ یہ حملہ جنوب مغری صوبے میں واقع ایک مصروف ریستوران میں کیا گیا ۔
اس بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے جن میں ایک فوجی بھی شامل تھا جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس حملے کی ذمے داری الشباب نامی دہشترگد تنظیم نے قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ الشباب صومالیہ میں اکثر حملے کرتی رہتی ہے۔
