English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میجر شبیر شریف شہید کا 50 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

 پاک فوج کے نامور سپوت اور 1971 کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا 50 واں یوم شہادت  عقیدت و احترام سے منایا  گیا ۔ میانی صاحب قبرستان لاہور میں میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف اور کور کمانڈر لاہور کی جانب سے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل محمد رضا نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی۔ میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1947 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1964 میں 21 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی، 1965 کی جنگ میں بحیثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ شریک ہوئے اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے چار بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنایا اور دشمن کی دو توپیں بھی تباہ کیں۔ جنگ میں کمال بہاردی کا اعتراف کرتے ہوئے شبیر شریف کوستارہ جرات سے نوازا گیا۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں بھی میجر شبیر شریف کی قیادت میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر سکس ایف ایف رجمنٹ نے دشمن کی فوج کو تہس نہس کر دیا۔ جنگ کے دوران بھارتی میجر نارائن سنگھ نے میجر شبیر شریف کی پوزیشن کے قریب آکر انہیں للکارا تو پاک فوج کا یہ بہادر افسر اپنی پوزیشن سے نکل کر دشمن کے سامنے آگیا۔ نارائن سنگھ نے ہینڈ گرنیڈ میجر شبیر شریف پر پھینکا جس سے ان کی وردی کو آگ لگ گئی لیکن شبیر شریف نے بھارتی میجر کو نیچے گرایا اور اسی کی اسٹین گن سے جہنم واصل کر دیا۔ محاذ جنگ پر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے میجر شبیر شریف 6 دسمبر 1971 کو جام شہادت نوش کر گئے، قوم کو وطن پر قربان ہونے والے اس بہادر بیٹے پر ناز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے