English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ڈوب رہا ہے کوئی سدباب کرنے کو تیار نہیں، عبدالقادر ملکانی

تحریک لبیک پاکستان ضلع حیدرآباد کے ناظم اعلی عبدالقادر ملکانی رابطہ سیکریٹری عمران قریشی اراکین اسلم سروری ایڈوکیٹ ذیشان ربانی ندیم عطاری ریاض عطاری نے کہا ہے کہ سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد گندے پانی میں ڈوب رہا ہے مگر کوئی مسائل کا سدباب کرنے کو تیار نہیں حیدرآباد کی گلیاں سڑکیں حتی کہ قبرستان تک سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں شہر میں جگہ جگہ کچرے کے پہاڑ کھڑے ہیں اور گٹر ابل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بلدیہ سمیت عوامی اداروں کے کوئی جائز مطالبات ہیں تو ان کو پورا کیا جائے اور ملازمین سے فوری مذاکرات کر کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ ملازمین اپنی ذمہ داریوں پر واپس آسکیں بیان میں مزید کہا گیا کہ حیدرآباد  سے مینڈیٹ لینے والے نمائندگان صرف میڈیا پر بیان بازی کر رہے ہیں حیدرآباد کے مسائل پر عملی کوئی آواز نہیں اٹھائی جا رہی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے