سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چودھری کی ایک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو پر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور جیالوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ طلال چودھری کا شمار ن لیگ کے ان رہنمائوں میں ہوتا ہے جو اپنی بیان بازی کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والے طلال چودھری کی زبان کو لگام دیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالے اپنی قیادت کیخلاف غیر مہذب زبان پرداشت نہیں کرینگے۔ ہم نے ایسی ہی زبان میں جواب دیا تو ن لیگ کو بہت تکلیف ہوگی۔ طلال چودھری کے کردار کی وجہ سے کارکن ان کی پٹائی کرتے ہیں۔
یہ طلال چوہدری صاحب ہیں ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ، کچھ عرصہ پہلے تنظیم سازی کے دوران انہیں بھی بتی بنا دیا گیا تھا ۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ بازاری زبان گنبد خضری کے سامنے کھڑے ہو کر کی گئی۔ @MaryamNSharif @NawazSharifMNS @pmln_org @betterpakistan @BBhuttoZardari pic.twitter.com/eNEVC7bhj4
— Sabookh Syed | سبوخ سید (@SaboohSyed) December 5, 2021
فیصل کریم کنڈی نے کہا طلال چودھری ہم پر غصہ نکالنے کی بجائے اپنے بھگوڑے لیڈر کو واپس بلائیں۔ پنجاب بزدلوں کا نہیں بہادروں کا صوبہ ہے۔ پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے لیکن ابھی سے ن لیگ کی بوکھلاہٹ قابل دید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شکست کے خوف سے میدان سے بھاگ چکی ، اب سرکس کے شیروں کی باری ہے۔ پنجاب کے جیالے شیر کے جبڑے سے اپنی نشستیں نکالیں گے۔
ایک صارف نے طلال چودھری کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گالی گلوچ کی سیاست تمھارے لیڈروں نے 90ء کی دھائی میں شروع کی اور بعد میں معافیاں مانگیں۔ اب تم پھر شروع کرو گے بعد میں معافی مانگو گے۔
طلال چوہدری کی بازاری زبان سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ حال کیوں ہوا ہے. اگر تنظیم کی نمائندگی اس طرح کے تعفن زدہ زبانیں کریں گی تو برے وقت میں ان کے ساتھ کوئی ساتھ نہیں کھڑا ہوگا. ان رویوں نے سیاست کو گٹرخانہ بنا دیا ہے https://t.co/ynCl0jiE1C
— Naseer Memon (@nmemon2004) December 6, 2021
ان کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈرشپ نے ہمیشہ غیرت اور عزت کی سیاست کی اور ہمیں بھی اس کی تلقین کی ہے۔ معافی مانگو ورنہ ہمیں ہر طرح کا جواب دینا آتا ہے۔
نصیر میمن نامی صارف نے لکھا کہ طلال چودھری کی بازاری زبان سن کر اندازہ ہوتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ حال کیوں ہوا ہے۔ اگر تنظیم کی نمائندگی اس طرح کے تعفن زدہ زبانیں کریں گی تو برے وقت میں ان کے ساتھ کوئی ساتھ نہیں کھڑا ہوگا. ان رویوں نے سیاست کو گٹرخانہ بنا دیا ہے۔
