اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی خوشی میں مریم نواز نے بالی ووڈ کا مشہور گانا ”تم دینا ساتھ میرا او ہمنوا” گا کر محفل لوٹ لی۔ 24 چینل کے مطابق اس موقع پر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف ان دنوں اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس لئے انہوں نے کچھ دنوں کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیوں کو ترک کر رکھا ہے۔
جنید صفدر کی شادی عائشہ سیف کیساتھ لندن میں انجام پائی تھی۔ 22 اگست جو لندن کے مہنگے اور انتہائی پرتعیش ہوٹل میں ہوئی اس شادی کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار شریک ہوئے تاہم مریم اپنا نام ای سی ایل میں شامل ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کر پائی تھیں۔
شادی لندن کے انتہائی پُرتعیش اور مہنگے ترین فائیو سٹار ہوٹل لینزبرو میں 22 اگست کو سرانجام پائی تھی جس میں مریم نواز اورکیپٹن صفدر دونوں ہی شریک نہیں ہو سکے تھے۔
شادی کے تقریباً 3 ماہ بعد جنید صفدر کی تقریب ولیمہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے لیکن 17 دسمبر کو پنڈال سجنے سے قبل ہی شریف خاندان کی جانب سے سیلیبریشن کا آغاز ہو چکا ہے۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر حمزہ شہباز شریف کے گانے کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی۔ سننے والے لیگی رہنما کے سروں اور ان کی گائیکی پر انھیں خوب داد دے رہے ہیں۔
Mash’Allah .. beautiful voice .. beautiful faces ❤️ pic.twitter.com/9b56EKDufo
— Silk Lodhi Khan 🦁 🇵🇰 🇬🇧 (@SilkLodhi) December 5, 2021
گانے کی یہ ویڈیو دراصل مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ سے قبل رکھی گئی ایک تقریب کی ہے۔ اس تقریب میں شریف خاندان کے قریبی عزیز اور رشتہ دار شریک ہوئے۔
حمزہ شہباز شریف نے اس تقریب میں مائیک تھاما اور سروں کا جادو جگایا۔ انہوں نے انڈیا کے مشہور آنجہانی گلوکار کشور کمار کا گانا ‘ہمیں تم سے پیار کتنا’ گا کر محفل لوٹ لی۔ سننے والے انھیں داد دیئے بغیر نہیں رہ سکے۔
Hamza Shahbaz in a ceremony of Junaid Safdar Valima preparation pic.twitter.com/vY2bbq1NQY
— Shakeel Anwar (@Shakeel_2211) December 6, 2021
اس موقع کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں حمزہ شہباز مقبول گانا ‘سہانی چاندنی راتیں ہمیں سونے نہیں دیتیں’ گایا۔
