English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوجی چوکی پر حملے کی کوشش،1 فلسطینی ہلاک

القمر

 اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں  ایک اسرائیلی فوجی چوکی پر کار حملے  کی  کوشش میں مصروف فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

اسرائیلی ستارہ داود احمر کےمطابق، مغربی کنارے کے شہر تل کریم اور اسرائیلی شہر طیبہ کے درمیان جوبارہ کے مقام پر واقع ایک اسرائیلی فوجی چوکی  پر ایک فلسطینی نے گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش کی ۔

اس کوشش میں ایک اسرائیلی فوجی  شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ فلسطینی کو  گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ۔

اس واقعے پر فلسطینی حکام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا  اور نہ ہی ہلاک شدہ فلسطینی کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز بھی  اسرائیلی فوجیوں نے مشرقی القدس میں ایک 25 سالہ فلسطینی محمد سلیمہ کو چاقو زنی کی کوشش میں  ہلاک کر دیا تھا۔

اسرائیلی قوتیں  چاقو زنی اور گاڑی کے ذریعے حملوں کے دعووں پر فلسطینیوں کو بلا کسی قانونی کاروائی کے  نشانہ بناتی رہتی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے