English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم نئے ترقیاتی پروگراموں کے ساتھ رفاح و خوشحالی کو عام کریں گے: صدر ایردوان

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور ترقی پر مرکوز نئے پروگراموں کے ساتھ رفاح و خوشحالی کو عام کریں گے”۔ 

صدر ایردوان نے ضلع سیرت کے دورے کے دوران ‘جمہوریت تقریب’ میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "سیاسی آزادی اور اقتصادی آزادی ایک سِکّے کے دو لازم و ملزوم رُخ ہیں۔ ایک کی عدم موجودگی میں دوسرے کا کوئی مفہوم باقی نہیں رہتا”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یاد رکھیں کہ جیسے ہم نے اپنے ملک کے تمام شہریوں کو وسیع ترین حقوق اور آزادیاں دی ہیں اسی طرح ہم سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار، برآمدات اور ترقی کےنقطہ نظر پر مرکوز نئے پروگراموں کے ساتھ رفاح کو بھی عام کریں گے”۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے