English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجر: فوجی اڈے پر حملہ‘ 100 سے زائد افراد ہلاک

القمر

نیامے (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک نائیجر میں ایک فوجی اڈے پر مشتبہ باغیوں کے حملے میں 78 حملہ آور اور 29 فوجی مارے گئے۔ فوجی بیان کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار سیکڑوں حملہ آوروں نے تلابری علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ یہ ساحل جی فائیو کی فوجی بیس ہے، جہاں سے موریتانیا، نائیجر، چاڈ، مالی اور برکینا فاسو کی افواج ساحل کے علاقے میں باغیوں کے خلاف مل کر لڑ رہی ہیں۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے