English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: چشمہ امن اور ایرن کِش۔11 آپریشن، PKK/YPG کے 4 دہشت گرد ہلاک

القمر

شام میں آپریشن چشمہ امن کے علاقے میں تحریکی فائرنگ اور علاقے میں گھسنے کی کوشش کے دوران PKK/YPG کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ” امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے کے لئے چمشہ امن کے علاقے میں تحریکی فائرنگ کرنے اور علاقے میں گھُسنے کی کوششوں میں مصروف PKK/YPG کے 4 دہشت گردوں کو ہمارے دلیر کمانڈوز کی طرف سے غیر فعال بنا دیا گیا ہے”۔

اندورنِ ملک بھی انسدادِ دہشت گردی آپریشن جاری ہیں۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے ضلع مُش میں شروع کئے گئے ایرن کش۔11 شن یائلا آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK ایمونیشن، دیسی ساختہ دحماکہ خیز مواد اور دیگر ضروریاتِ زندگی سے متعلق سامان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے