English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی

القمر

انڈونیشیا میں سیمیرو آتش فشاں کے پھٹنے سے جاوا جزیرے پر کم از کم 14 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

انڈونیشیا کی ایجنسی  برائے انسداد قدرتی آفات کا کہنا ہے کہ کئی بار امدادی ٹیموں کو راکھ تلے دبے متاثرین کو تلاش کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں سے کھدائی کرنی پڑتی ہے۔

خبر کے مطابق جاوا کے سب سے اونچے پہاڑ سیمیرو میں آتش فشاں پھٹ گیا جس کی وجہ سے گرم دھویں اور راکھ نے مشرقی جاوا صوبے کے قریبی دیہاتوں کو لپیٹ میں لیے لیا، لوگ خوف و ہراس کے باعث علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے سے عمارتیں تباہ ہو گئیں اور قریبی ضلع لوماجنگ کے 2 علاقوں کو ملنگ شہر سے ملانے والا ایک  پُل ٹوٹ گیا۔

بی این پی بی ایجنسی کے عہدیدار نے پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں سے 9 کی شناخت کی جاچکی ہے جبکہ 98 افراد زخمی ہیں، جن میں سے اکثر جھلس گئے ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ کم و بیش ایک ہزار 3 سو افراد کو نکال لیا گیا ہے جبکہ 9 اب بھی لاپتہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے