English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میانمار: معزول رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا

القمر

فوجی بغاوت کے بعد میانمار کی سابق رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال کی قید سنا دی گئی ہے۔

یکم فروری کی بغاوت کے بعد سے فوج کی جانب سے آنگ سان سوچی کے خلاف سینکڑوں  مقدمات میں  سے پہلا فیصلہ سنایا گیا ہے۔

 یہ فیصلہ عوام کو اکسانے اور کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات سے متعلق سامنے آیا ہے۔

 بی بی سی کے مطابق،آنگ سان سوچی کے خلاف دیگر مقدمات میں بدعنوانی کے متعدد الزامات، ریاستی رازوں کے قانون کی خلاف ورزی، اور ٹیلی کام قانون شامل ہیں جس میں مجموعی طور پر ایک صدی سے زیادہ قید کی سزا ہے۔

 میانمار میں فوجی بغاوت انتخابات کے بعد سول حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

معزول صدر وِن مینٹ کو بھی انہی الزامات کی وجہ سے چار سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہےتاہم اس خصوصی عدالتی مقدمے میں صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

واضح رہے کہ فروری میں فوجی بغاوت کے بعد سوچی کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور تب سے ان کے خلاف متعدد مقدمات قائم کیے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے