گیمبیا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر اداما بارو نے واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انتخابی کمیشن کے مطابق، انہیں53 فیصد سے زائد ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ ان کے حریف امیدوار کو محض 28 فیصد ووٹ مل سکے ہیں۔
ان انتخابات کو اس مغربی افریقی ریاست میں فقط چار سال پرانی جمہوریت کے لیے ایک امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ یہ یحییٰ جامے کے بغیر پہلے انتخابات تھے۔
انہوں نے کئی سالوں تک آمرانہ طور پر سربراہ مملکت کی حیثیت سے حکومت کی تھی ۔
