English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کے لیےلیبیا کی خصوصی مندوب اسٹیفنی ویلیئمز منتخب ہو گئیں

القمر

اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے لیبیا کے خصوصی مندوب یانز کوبس کے استعفے کے بعد امریکی سفارت کار اسٹیفنی ویلیئمز کو بطور مشیر متعین کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل  کے ترجمان اسٹیفن دویارچ نے اپنی پریس بریفنگ میں بتایا کہ اسٹیفنی ویلیئمز لیبیائی،علاقائی اور عالمی شخصیات  کے ہمراہ ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت کریں گی ۔

 ترجمان نے بتایا کہ ویلیئمز لیبیا کے  سیاسی، سلامتی اور اقتصادی شعبوں میں مکالمت کوجاری رکھنے اور وہاں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی حمایت کریں گی ۔

امریکی سفارت کار طویل عرصے تک لیبیا کے لیے خصوصی  نائب مندوب  کا فرض ادا کرتی رہی ہیں۔

 لیبیا کے خصوصی مندوب یانز کوبس نے گزشتہ مہینے استعفی دیا تھا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے