نئی دہلی: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سرکاری دورے پر بھارت پر پہنچے اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ہونے والی ملاقات میں مجموعی طور پر 28 معاہدوں پر دستخط کیے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے جہاں اُن کا استقبال وزیراعظم نریندر مودی نے کیا جس کے بعد ایک ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تجارت کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران بھارت اور روس نے متعدد فوجی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جب کہ توانائی کے شعبے میں بھی معاہدہ طے پاگیا جس میں ایک سال کے تیل کا معاہد بھی شامل ہے۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی اور دفاعی معاملات پر بات چیت کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا اور افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پر مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
منبع: ایکسپریس نیوز
The post روسی صدر سرکاری دورے پر بھارت پہنچے اور 28 معاہدوں پر دستخط کیے appeared first on شفقنا اردو نیوز.
