ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

19دسمبرکے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کریں گے‘پرویز خٹک

نوشہرہ (اے پی پی)وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاہے کہخیبر پختون خوا سمیت نوشہرہ میں 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کرکے اپوزیشن جماعتوں کی فرسودہ سیاست کو ختم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام مزید ان چوروں اور لیٹروں کی گمراہ کن سیاست کے متحمل نہیں ہوسکتے اور کینٹ بورڈ الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑی گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیالکو ٹ واقعے میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کی پرزور مذمت کرتا ہوں، میڈیا نے سیالکوٹ واقعے سے متعلق ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا، اگر میرا پورا بیان نشر کیا ہوتا تو سب کچھ واضح ہوجاتا،میڈیا نے تصویر کا ایک رخ پیش کیا،میرے بیان کی مکمل عکاسی نہیں کی گئی، اپوزیشن میرے بیان پر پوائنٹ اسکورننگ کررہی ہے جو بہت افسوسناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں