اسلام آباد: کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کا کہنا ہے کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جسے اس کی بیوی لاتیں مارے لیکن ہمارے گھر میں تو سکون ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہماری دادی نانی “دیساں دا راجا” گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا، جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا اور فوج نے جو ٹوٹا پھوٹا ڈانس سکھایا وہ بھی کروں گا۔
کیپٹن ر صفدر نے دوسری شادی کے بارے میں سوال پر کہا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ہمارے گھر سکون ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں تو کوئی بات نہیں، آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں، بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی پر جاؤں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی۔

